13 سالہ لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی، متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد بیان ریکارڈ کرادیا

13 سالہ لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی، متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرنے ...
13 سالہ لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی، متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد بیان ریکارڈ کرادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

لڑکی زیادتی کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ دورانِ سماعت متاثرہ لڑکی نے عدالت میں ملزمان کوشناخت کرلیا اور عدالت کو بیان ریکارڈ کرایا ۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمہ دعااور گل ناز نے اسے اغوا کیا جس کے بعد بینک منیجرارشد اور عاقب سمیت دیگر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے کہا کہ اسے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی