ارکان اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے

ارکان اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے
ارکان اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے ارکان اسمبلی نے استعفے انہیں جمع کروادئیے تاہم تحریک انصاف کے ذرائع نے ان کے اس بیان کی تردید کردی ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے چیئرمین عمران خان کے اعلان کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے چیئرمین کے پاس جمع نہیں کرائے البتہ انہیں اس بات کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جب بھی استعفوں کا فیصلہ کرینگے تو تمام ممبران کی جانب سے استعفے ان کے حوالے کر دیئے جائینگے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ان کے حوالے کرکے انہیں اس بات کا اختیار دیدیا ہے کہ وہ جب چاہیں انہیں سپیکر کے حوالے کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد