اسحاق ڈارکے زیرانتظام چلنے والے فلاحی اداروں کے اکاونٹس بحال

اسحاق ڈارکے زیرانتظام چلنے والے فلاحی اداروں کے اکاونٹس بحال
اسحاق ڈارکے زیرانتظام چلنے والے فلاحی اداروں کے اکاونٹس بحال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے زیرانتظام چلنے والے فلاحی اداروں کے اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے زیرسرپرستی چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اورہجویری فاو¿نڈیشن کے اکاﺅنٹس کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اسحاق ڈارکے وکیل قاضی مصباح الحسن نے عدالت کو بتایا کہ ہجویری فاو¿نڈیشن ایک سے زیادہ منصوبے چلارہا ہے، ہجویری فاونڈیشن 5 سے 6 کروڑروپے مختلف ہسپتالوں کو ڈائیلاسز کے لئے دے رہا ہے، یہی ہجویری ٹرسٹ کو فنڈز دے رہا ہے۔ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے جس میں 93 بچے زیر کفالت ہیں، ہم نے 3 سال کے اخراجات کے حوالے سے دستاویزات جمع کرادی ہیں لہٰذا فاﺅنڈیشن کے دونوں اکاﺅنٹس بحال کیے جائیں۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاﺅنٹس بحال کرنے کی مخالفت کی اور اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ اچھے مقصد کیلئے بنائے جانے والے فلاحی ادارے کا غلط استعمال کیا گیا، نہیں چاہتے کہ بچوں کی کفالت رک جائے۔ احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں اداروں کے اکاونٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس فائل ہونے کے بعد اسحاق ڈار کے اثاثوں سمیت ان کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فاﺅنڈیشن کے اکاﺅنٹس بھی منجمد کردیے گئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد