خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ...

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار کرلی گئی ہے جبکہ اس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں تاہم مواخذے کی تحریک فی الحال جمع نہ کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر عمران خان کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کیا گیا تو اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کی جائے گی ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مواخذے کی تحریک کاکوئی ڈرنہیں ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرکے شوق پورا کرلے حکومت میں نہ رہے تو اپوزیشن بنچوں پربیٹھ جائیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...