ملزم عمران زینب کے جنازے میں بھی شریک تھا، یہ وہاں کیا کرتا رہا اور اس کے چہرے کے تاثرات کیا تھے؟ طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو کے وقت یہ کدھر تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ملزم عمران زینب کے جنازے میں بھی شریک تھا، یہ وہاں کیا کرتا رہا اور اس کے چہرے ...
ملزم عمران زینب کے جنازے میں بھی شریک تھا، یہ وہاں کیا کرتا رہا اور اس کے چہرے کے تاثرات کیا تھے؟ طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو کے وقت یہ کدھر تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران اس قدر شاطر تھا کہ زینب کے جنازے میں بھی شریک ہوا اور جب طاہر القادری میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو ان کے پیچھے کھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

ملزم عمران کو جنازے میں شرکت کے دوران کچھلوگوں سے بات کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس موقع پر وہ کس قدر پراعتماد تھا کہ جیسے اس نے کچھ کیا ہی نہ ہو۔

یہی نہیں بلکہ جب زینب کے والد نے میڈیا سے گفتگو کی تب بھی یہ شخص ان کے پیچھے کھڑا تھا اور یہ اس کی دیدہ دلیری تھی اور اس کا اعتماد تھا کہ وہ نہیں پکڑا جائے گا کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی یہ دلدوز کارروائیاں کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران نے جتنی بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا ان کے جسم سے۔۔۔“ تفتیش میں دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں، ملزم عمران قتل کے بعد بچیوں کے جسم کیساتھ کیا کرتا تھا؟ تفصیلات سن کر ہر کوئی لرز اٹھا

ملزم کے پکڑے جانے کے بعد طاہر القادری کی جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو  اور زینب کے والد کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو چکی ہے جسے دیکھ کر ہر پاکستانی حیران بھی ہے اور شدید غصے میں مبتلا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور