بہن کو برے راستہ پر چلانے کا شبہ، شادی شدہ لڑکی پر منہ کالا کرکے تشدد

بہن کو برے راستہ پر چلانے کا شبہ، شادی شدہ لڑکی پر منہ کالا کرکے تشدد

ساہیوال (ویب ڈیسک) رسول پور کالنی میں بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں ایک 24 سالہ شادی شدہ لڑکی سونیا کنول پر 7مسلح افراد کا تشدد منہ کالا کرکے سرکے بالا ور بھنویں مونڈدئیے اور کونسلر کے ڈیرہ اور بازار میں گھمایا، کونسلر سمیت 5 ملزم گرفتار۔

روزنامہ خبریں کے مطابق رسول پور کالونی کے عبداللطیف کے بیٹے وسیم اعجاز کو شبہ تھا کہ اس کی بہن اور ایک لڑکے قیوم نامی کے دوران پیغام رسانی سونیا کنول کرتی ہے اور اسے برے راہ چلارہی ہے جس پر اسے اس کے گھر میں داخل ہونے پر پابندی لگادی لیکن وہ آج پھر قیوم کے چند کوائف لے کر ان کے گھر پہنچ گئی ۔ وسیم اعجاز اس کے بھائی محدم علی اور باپ محمد لطیف نے سونیا کنول کو قابو کرلیا اور کونسلر کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں عبداللطیف، محمد علی، وسیم اعجاز، عامر شہزاد اور شاہدملک کونسلر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس پر تشدد کیا، اس کا منہ کالا کرکے اور سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں اور اسے پھر وہاں گھمایا جس کے بعد پولیس تھانہ غلہ منڈی کو رپورٹ ملی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر شاہد ملک کونسلر اور اس کے چار ساتھیوں عبداللطیف، وسیم اعجاز، محمد علی اور عامر شہزاد کو گرفتار کرلیا اور سونیا کنول کی رپورٹ پر سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور سونیا کنول کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرایا گیا جس میں اس کے سر کے بال اور بھنویں وغیرہ کاٹنے، تشدد کے الزامات کی تصدیق ہوگئی۔

اخبار کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی سونیا کنول نے قیوم جٹ سے موبائل لاکر دیا ہے جس پر اس نے اپنے دیگر ساتھیوں عامر شہزاد، وسیم اعجاز، عبداللطیف وغیرہ نو ملزموں کی مدد سے خاتون سونیا کنول کو پکڑ کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر اس کو بازار میں گھمایا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ لیگی ایم پی اے کے دباﺅ پر پولیس کی موجودگی میں خاتون سے زبردستی راضی پر انگوٹھے لگوائے جارہے تھے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام کو بھی واقعہ کی اطلاع پہنچ گئی جنہوں نے متعلقہ ایس ایچ او کو کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کرکے رپورٹ طلب کی۔

ایس ایچ او نے چند ہی گھنٹوں میں لیگی کونسلر اور اس کے پانچ ساتھیوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ خاندان نے آر پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /ساہیوال