شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے عوام الناس کی صحت اور دودھ کی کوالٹی کا حل ڈھونڈ نکالا، ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا

شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت ...
شوگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے عوام الناس کی صحت اور دودھ کی کوالٹی کا حل ڈھونڈ نکالا، ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے جنوبی پنجاب میں اونٹ پال حضرات سے خالص آرگینک دودھ کے حصول کے حوالے سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تعاون سے اونٹنی کے دودھ کو خالص حالت میں لاہور کے عوام تک پہنچانے کی خصوصی کاوش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔رام گوپال ورما اور فحش اداکارہ میا ملکووا کی فحش ترین تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں، پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا

یونیورسٹی کے پتوکی کیمپس میں اونٹنی کے اس خالص دودھ کو پاسچرائزڈ کیا جاتا ہے اور پھر اسے ایک لٹر کی دیدہ زیب بوتلوں میں پیک کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق لاہور کے سٹورز پر فروخت کے لئے پیش کر  دیا جاتا ہے۔ اس دودھ کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار کم جبکہ وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہے جبکہ ایک لٹر دودھ میں 50 یونٹ انسولین شامل ہیں جس کے باعث یہ شوگر اور یرقان کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

اونٹنی کا یہ دودھ مڑیچہ اور بریلی نسل کی اونٹنیوں سے حاصل کیا جاتا ہے جو ”انمول کیمل ملک“ کے نام سے لاہور میں سویرا سٹور شادمان، میٹرو ٹھوکر نیاز بیگ اور میٹرو ماڈل ٹاﺅن پر دستیاب ہے اس خوش ذائقہ دودھ کے ایک لٹر بوتل کی قیمت 120 روپے ہے۔

مزید : قومی /تعلیم و صحت /علاقائی /پنجاب /لاہور