”میں نے تو ابھی یہ مطالبہ کرنا تھا اس لئے۔۔۔“ زینب کے والد نے ایسا کیا مطالبہ کرنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے مائیک ہی بند کر دئیے؟ تفصیلات نے ہر پاکستانی کو حیران کر دیا

”میں نے تو ابھی یہ مطالبہ کرنا تھا اس لئے۔۔۔“ زینب کے والد نے ایسا کیا ...

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے بولنے کا خاص موقع ہی نہیں دیا گیا، میں نے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی سب اٹھ کھڑے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔رام گوپال ورما اور فحش اداکارہ میا ملکووا کی فحش ترین تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں، پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، میں نے تو ابھی چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ٹیم کا شکریہ ہی ادا کیا تھا اور اب میں نے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرنا تھا لیکن مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سے اس حوالے سے پہلے بات بھی کی تھی لیکن پریس کانفرنس میں مجھے بات کرنے ہی نہیں دی گئی۔ وہ اٹھ گئے اور مجھے بھی اٹھا دیا گیا۔ میرا یہ مطالبہ ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور متعلقہ اداروں سے کہتا ہوں کہ جو آئینی ترمیم درکار ہے، اسے فوری طور پر کر کے ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ یہ لوگوں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...