شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔رام گوپال ورما اور فحش اداکارہ میا ملکووا کی فحش ترین تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں، پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا

لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد کریم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ کس قانون کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصلہ محفوظ ہونے سے پہلے درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ قانون اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے لہٰذا دو عہدے رکھنے پر شہباز شریف آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کیلئے نااہل قرار دیا جائے جبکہ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور