زینب اورعاصمہ قتل کیس میں بہت فرق ہے ، عاصمہ کیساتھ زیادتی کی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعدہوسکے گی: ایس پی عبدالروف

زینب اورعاصمہ قتل کیس میں بہت فرق ہے ، عاصمہ کیساتھ زیادتی کی تصدیق فرانزک ...

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )زینب کے قاتل قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں لیکن تاحال عاصمہ کا قاتل آزاد گھوم رہاہے اور پولیس دن رات اسے پکڑنے کیلئے کوشاں ہے اور اس صورتحال پر ایس پی آپریشنز عبدالروف بابر نے کہاہے کہ زینب اورعاصمہ قتل کیس میں بہت فرق ہے ،عاصمہ قتل کیس میں اب تک ڈھائی سوافرادسے پو چھ گچھ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشنز کا کہناتھا کہ جے آ ئی ٹی کاحصہ نہیں ہوں،زیادہ تفصیلات نہیں بتاسکتا،عاصمہ کیساتھ زیادتی کی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعدہوسکے گی، زینب کیس میں سی سی ٹی وی وڈیو اوردیگرشواہدموجودتھے، عاصمہ کا قتل اندھا کیس ہے،وڈیو ہے نہ دیگرشواہدہیں اور کیس کافی مشکل ہے تاہم ہم سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...