انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی ...
انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی قومی ٹیم کو جہاں نیوزی لینڈ نے دن میں تارے دکھا دیئے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پوری دنیا میں دھوم مچاتے ہوئے کامیابی کی جانب جھنڈے گاڑتی ہوئی آگے بڑھتی جارہی ہے ،قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو کو اٹر فائنل میں3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ساﺅتھ افریقہ نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا ۔جسے پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 47.5 اوورز میں عبور کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا ۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف 74 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے جبکہ ان کے علاوہ سعد خان 26 اور روحیل نے 23 رنزبنائے ۔محمد زید عالم 15 ،حسن خان 14 جبکہ آمد عالم اور محمد طہٰ 9 ، 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے باولنگ میں بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو صرف 189 پر آوٹ کر کے کم ہدف پر روک لیا جس میںمحمد موسیٰ نے 10 اوور زمیں 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پولین پہچایا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ارشد اقبال اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل