عدلیہ آئندہ عام انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائے گی : چیف جسٹس

عدلیہ آئندہ عام انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائے گی : چیف جسٹس
عدلیہ آئندہ عام انتخابات کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائے گی : چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا اختیار ہونا چاہیے، عام انتخابات کا شفاف و آزادانہ انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور عدلیہ کی کوشش ہے کہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارسے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عدالتی اصلاحات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں موجودہ جسٹس سسٹم میں تاخیرکوختم کر نے سے متعلق اموراور عوام کوفوری ،تیزانصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے لیے ماہرین کی ورکشاپس کے انعقادکی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہناتھا کہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کااختیارہوناچاہیے اورہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے نادراکوفوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -