انتظار قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ،مقتول کی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی اور لڑکی سے الگ ہونے سے انکار کیا تھا

انتظار قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ،مقتول کی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی اور ...
انتظار قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ،مقتول کی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی اور لڑکی سے الگ ہونے سے انکار کیا تھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار حسین کے کیس کی تفتیش کے مطابق مقتول انتظار کی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی اور انتظار نے لیلیٰ سے الگ ہونے سے انکار کردیا تھا۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز‘‘ نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ انتظارکی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی جبکہ لیلیٰ سے کسی اعلیٰ پولیس افسراورسیاسی شخصیت کی بھی دوستی تھی ،مدیحہ کیانی نے 2 بارانتظارکولیلیٰ سے دوررہنے کامشورہ دیا مگر مقتول نے لیلیٰ سے الگ ہونے سے انکار کردیاتھا، یہی نہیں لیلیٰ نامی لڑکی ملیشیا میں انتظار سے ملنے گئی تھی اور انتظار اسی کے کہنے پر ملیشیا سے کراچی واپس بھی لیلیٰ کے کہنے پر آیا تھا۔ نجی ٹی وی نے مزید کہاکہ قتل کے روز مدیحہ کوانتظار کے پاس پولیس افسرنے’’خاص پیغام‘‘دیکربھیجاتھااورڈیفنس کے کلب میں انتظار،لیلیٰ اورمدیحہ کوآئس پیتے بھی دیکھاگیاتھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انتظارکے موبائل ڈیٹاریکارڈسے تمام صورتحال سامنے آجائے گی اور تفتیشی ٹیم نے لیلیٰ کی تلاش بھی شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے مدیحہ کیانی کابیان بھی قلمبند کرلیاہے اور بیان میں مدیحہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق ایس ایس پی مقدس حیدرکونہیں جانتی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی