بحری معیشت کو تقویت دے کر قومی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے: نیول چیف

بحری معیشت کو تقویت دے کر قومی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے: نیول چیف
بحری معیشت کو تقویت دے کر قومی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے: نیول چیف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جس کا مقصد مقامی تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تا کہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میںتاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف نے بحری شعبے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کی بحری معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک لے جایا جا سکتا ہے۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ ملک کے بحری شعبے کی بہتری کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا اور ملک کی ترقی اور اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی