تحقیقاتی ٹیم کو راو انوار کی لوکیشن چیک کرنے میں مشکلات،ایک وقت میں 2مختلف مقامات پر موجودگی

تحقیقاتی ٹیم کو راو انوار کی لوکیشن چیک کرنے میں مشکلات،ایک وقت میں 2مختلف ...

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی لوکیشن چیک کرنے میں تحقیقاتی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ راو انوار کی ایک وقت میں2مختلف مقامات پر موجودگی دکھا ئی دی۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے والے راو انوار جو منظر عام سے غائب ہوچکے ہیں کو تلاش کرنے میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیمیں اس وقت چکرا کر رہ گئیں جب سابق ایس ایس پی کی ایک ہی وقت میں 2مختلف جگہوں پرلوکیشن دکھائی دی۔ نجی ٹی وی نے مزید کہا کہ راو انوا رکے زیر استعمال 2مختلف موبائل نمبر ہیں ، لوکیشن ٹریس کرنے پر ایک نمبر کی لوکیشن جامشورو اور دوسرے کی راولپنڈی دکھا ئی دی ،معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ایک نمبر خیر محمد اور دوسرا حسان اللہ کے نام پر رجسٹرڈ تھا جبکہ راو انوار لوکیشن چھپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ،تاہم مزید تحقیقات کرنے پر ان کی اصل لوکیشن اسلام آباد آئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...