زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کی ڈی این اے رپورٹ منظر عام پر

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کی ڈی این اے رپورٹ منظر عام پر
زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کی ڈی این اے رپورٹ منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے تفتیشی افسرکی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ منظر عام آگئی جس کے مطابق درندہ صفت اس ملزم کے ڈی این اے د یگر کمسن بچیوں کے ڈی این ایز کے ساتھ بھی میچ کر گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ”دنیا نیوز“ کے مطابق ملزم عمران کاڈی این اے کمسن عاصمہ کے سا تھ میچ کرگیا ملزم نے2015میں کمسن عاصمہ کوزیادتی کے بعدقتل کیا،اس کے علاوہ اس نے 8جنوری 2017 کوکمسن بچی عائشہ ،11اپریل 2017 کومعصوم نورفاطمہ ، 8 جولائی 2017 کوکمسن لائبہ ،12نومبر 2017 کوکمسن کائنات بتول کوزیادتی کے بعد قتل کیا۔4جنوری کو ملزم عمران نے ز ینب کودرندگی کا نشانہ بنایا ،جبکہ ملزم عمران کا ڈی این اے تہمینہ اور ایمان فاطمہ  سے بھی میچ کرگیا۔

خیال رہے کہ ملزم عمران کی گرفتار ی کا اعلان کل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا جب کہ اس آج احتساب عدالت میں پیش کر کے اس کا چودہ روزجسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔