برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری
برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

  

لندن(صباح نیوز) برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں واقع میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ ان کے گھر سے قیمتی سامان اور انتہائی ضروری کاغذات کے ساتھ ساتھ ذاتی دستاویزات بھی چرا لی گئی ہیں۔ انتہائی منظم طریقے سے یہ واردات کی گئی ہے اور گھر میں لگے ہو ئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے گئے ہیں تاکہ کوئی ثبوت نہ مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ واردات کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے، وہ لندن میں چلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم کیخلاف کام کر رہے ہیں، لہذا اس واردات میں بھارتی ایجنسی کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔ لارڈ نذیر نے شبے کا اظہار کیا کہ یہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہماری مہم کو سبوتاژ کرنیکی کوشش بھی ہوسکتی ہے اوریہ مجھے پیغام دینے کی کوشش ہے، مگر میں گھبرانے والا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورتحال رکھیں گے، امید ہے کہ تحقیقات میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔'' را ''کی اس اشتعال انگیزی سے کشمیری اور سکھ برادری سمیت میرا حوصلہ بڑھتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی