منو بھائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 29جنوری کو الحمرا ہال میں منعقد ہوگا،صدارت مجیب الرحمن شامی کریں گے

منو بھائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 29جنوری کو الحمرا ہال میں منعقد ہوگا،صدارت ...
منو بھائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 29جنوری کو الحمرا ہال میں منعقد ہوگا،صدارت مجیب الرحمن شامی کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کالم نگار منو بھائی کی یاد میں 29جنوری کے روزدوپہر اڑھائی بجے الحمرا ہال نمبر3 میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے جس کی صدارت ممتاز تجزیہ نگار و چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کریں گے۔

تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،سینئر تجزیہ نگار ارشاد احمد عارف،اوریا مقبول جان،عطاا لرحمن ،سجاد میر،رؤف طاہر،فرخ سہیل گوئندی ، عبدالروف، نوید چودھری،شاہدنذیر چودھری،گل نوخیز اختر،امجد اقبال اور صفدر علی خان سمیت دیگر شامل ہیں۔تقریب کا اہتمام منو بھائی کے مداحوں نامور صحافی ذبیح اللہ بلگن،خالد ارشاد صوفی اور فرخ شہباز وڑائچ نے کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور