پانی فراہم کرنے کے بہانے پاکستانی شہری کی عرب ملک میں غیر ملکی حاملہ لڑکی کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر آپ بھی افسوس میں ڈوب جائیں گے

پانی فراہم کرنے کے بہانے پاکستانی شہری کی عرب ملک میں غیر ملکی حاملہ لڑکی کے ...
پانی فراہم کرنے کے بہانے پاکستانی شہری کی عرب ملک میں غیر ملکی حاملہ لڑکی کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر آپ بھی افسوس میں ڈوب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) روزی کمانے کے لئے متحدہ عرب امارات جانے والے ایک پاکستانی نوجوان نے ہوس کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک غیرملکی دوشیزہ کے ساتھ شرمناک حرکت کر کے پل بھر میں ڈھیروں رسوائی کما لی۔
گلف نیوز کے مطابق کوسٹا ریکا سے تعلق رکھنے والی حاملہ لڑکی نے ایک کمپنی سے پانی کی بڑی بوتل منگوائی تھی۔ الگرہود کے علاقے میں واقع فلیٹ پر 24 سالہ پاکستانی نوجوان پانی کی بوتل لے کر پہنچا تو فلیٹ میں نوجوان لڑکی اکیلی تھی۔ اس کے بعد کا احوال بیان کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا ” چونکہ میں حاملہ تھی اور پانچ گیلن کی بوتل اٹھانا میرے لئے ممکن نا تھا تو میں نے اس نوجوان سے کہا کہ وہ بوتل کو ڈسپنسر پر لگانے میں میری مدد کر دے۔ یہ کہہ کر میں نے ایک گلاس اٹھایا تا کہ ڈسپنسر میں موجود پانی نکال لوں۔ جونہی میں پانی لینے کے لئے جھکی تو اس نے اچانک مجھے پیچھے سے دبوچ لیا اور میرے ساتھ بد اخلاقی کی۔ میں نے پیچھے مڑ کر اس پر چلانا شروع کر دیا اور اسے اپنے فلیٹ سے نکل جانے کو کہا۔ اس کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔“
خاتون کی شکایت پر پولیس نے پاکستانی نوجوان کو القوز کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران اس کا کہنا تھا کہ اس نے جان بوجھ کر لڑکی کو نہیں چھوا بلکہ بوتل ڈسپنسر پر لگانے کی کوشش میں اس کے ساتھ چھو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے اور فیصلہ 18 فروری کو متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -