پشاور زلمی اور میکڈونلڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ، تقریب لاہور میں منعقد ہوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سب سے مقبول کرکٹ فرنچائز اور پی ایس ایل چیمپینز پشاور زلمی اور دنیا کی مقبول ترین فاسٹ فوڈ برانڈ مکڈونلڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے ہیں,تقریب میں خصوصی زلمی-مکڈونلڈز meal نے موقع کو مزید پرلطف بنادیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی دفاعی چیمین پشاور زلمی اور مکڈونلڈز کے درمیان وننگ پارٹنرشپ قائم ہوگئی ہے .پاکستان کی سب سے مقبول کرکٹ فرنچائز اور دنیا کی سب سے مقبول فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز کے درمیان ایم او یو پر دستخط کردیئے گئے. مکڈونلڈز گلبرگ لاہور میں ہونیوالی تقریب میں پشاور زلمی کے چییرمین جاوید آفریدی اور مکڈونلڈز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل نے ایم و یو پر دستخط کیے جبکہ مکڈونلڈز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضا علی بھی اس موقع پر موجود تھے .
اس موقع پر خصوصی زلمی Meal نے موقع کو مزید پرلطف بنادیا .اس سے حاصل آمدنی پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے زریعے فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی .پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا مکڈونلڈذ دنیا بھر کی برانڈز میں ایک بڑا اور مستند نام ہے اور پشاور زلمی کے ساتھ ان کی پارٹنرشپ وننگ اسٹروک ہے