’میری ساس دنیا کی بدترین ساس ہے، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ میری شادی والے دن۔۔۔‘ ہونے والی دلہن نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ لڑکیوں کے آنسو نکل آئیں

’میری ساس دنیا کی بدترین ساس ہے، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ میری شادی والے دن۔۔۔‘ ...
’میری ساس دنیا کی بدترین ساس ہے، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ میری شادی والے دن۔۔۔‘ ہونے والی دلہن نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ لڑکیوں کے آنسو نکل آئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی والے دن عروسی جوڑا دلہنیں زیب تن کرتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی کی ساس نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے ایسی منصوبہ بندی کررکھی ہے کہ سن کر اس لڑکی کے ارمان ہی سرد پڑ گئے۔ خواتین کی ویب سائٹ ممزنیٹ پر اس لڑکی نے بتایا ہے کہ ”کچھ روز بعد میری شادی ہونے جا رہی ہے اور میرے ہونے والے دولہا کی ماں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ہماری شادی کی تقریب میں سفید عروسی لباس پہن کر آئے گی۔ اس کا یہ فیصلہ سن کر مجھے یوں لگ رہا ہے جیسے اس نے میری توہین کر دی ہو۔“

لڑکی نے مزید لکھا کہ ”اگر وہ ایسا لباس پہن کر آگئی تو پوری تقریب میں وہی لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہے گی اور یوں میری زندگی کے اس اہم ترین دن کی ساری خوشی غارت ہو جائے گی۔“ ویب سائٹ پر دیگر خواتین اس لڑکی کی ساس پر برس پڑیں اور اکثر نے اس کی ڈھارس بندھانے کی کوشش کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”وہ جو کرتی ہے اسے کرنے دو، تم مسکراﺅ اور اس کی باتوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرو۔اگر وہ سفید عروسی جوڑا پہن کر آئے گی تو وہ خود ہی اس میں پاگل لگے گی اور لوگ اسی کا تمسخر اڑائیں گے۔وہ کسی طور دلہن نہیں لگے گی لہٰذا تمہیں اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس