ایران میں مظاہروں کے دوران سرعام اپنا نقاب اتارنے والی یہ نوجوان لڑکی جس کی اس ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچادی، لیکن اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر آپ بھی آنکھیں بند کرلیں گے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں مظاہروں کے دوران ایک لڑکی نے سرعام اپنا نقاب اتار کر اس کا جھنڈا بنایا اور لہرا دیا تھا۔ اس کی ویڈیو منظرعام پر آئی تو دنیا میں دھوم مچ گئی لیکن اب یہ لڑکی کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وہ لڑکی اس واقعے کے چند دن بعد سے لاپتہ ہے اور اس کے گھروالوں کو اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس 31سالہ ایک بچے کی ماں کو ایرانی پولیس نے گرفتار کرکے کہیں نامعلوم مقام پر قید کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ”اس لڑکی کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس کے اہلخانہ اس کے لیے بہت متفکر ہیں کیونکہ وہ ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ دن بعد سے لاپتہ ہے۔“ ڈیریا سفائی نامی سماجی حقوق کی وکیل کا کہنا تھا کہ ”اس 31سالہ ایرانی لڑکی کا بیٹا محض 19ماہ کا ہے۔ وہ 27دسمبر سے لاپتہ ہے اور اس کے تحفظ کے متعلق شدید خدشات لاحق ہیں کیونکہ ایران میں گزشتہ ایک ہفتے میں 5لوگ مارے جا چکے ہیں۔“واضح رہے کہ ایران میں حجاب پہننا لازم ہے اور اس کی خلاف ورزی پر سزا ہو سکتی ہے۔