اس بھاری بھرکم آدمی نے صرف 6 ماہ میں 37 کلو وزن کم کر کے اپنا جسم یکسر تبدیل کرلیا، اتنے مسلز کیسے بنالئے؟ جانئے وہ طریقہ جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

اس بھاری بھرکم آدمی نے صرف 6 ماہ میں 37 کلو وزن کم کر کے اپنا جسم یکسر تبدیل ...
اس بھاری بھرکم آدمی نے صرف 6 ماہ میں 37 کلو وزن کم کر کے اپنا جسم یکسر تبدیل کرلیا، اتنے مسلز کیسے بنالئے؟ جانئے وہ طریقہ جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے لیکن امریکہ میں ایک شخص، جس کا وزن 127کلوگرام تک جا پہنچا تھا، نے ایک ایسا طریقہ برت کر محض 6ماہ میں 37کلوگرام وزن کم کر لیا ہے اور ’سکس پیک‘ بنا لیے ہیںکہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کا 39سالہ جرمیا پیٹرسن نامی یہ شخص تین بچوں کا باپ ہے، جو کثرت خورانی کے باعث اس قدر موٹا ہو گیا کہ اسے سانس لینا دوبھر ہو گیا اور وہ اکثر بیمار رہنے لگا تھا۔

پیٹرسن نے اپنے موٹاپے سے تنگ آ کر اس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا اور فاسٹ فوڈز اور میٹھے مشروبات، جن کا وہ عادی تھا، ترک کرکے کیٹو ڈائٹ (ایسی خوراک جس میں چکنائی وافر ، پروٹین مناسب مقدار میں اور کاربوہائیڈریٹ بہت کم ہوتے ہیں) لینی شروع کر دی اور ساتھ ہی روزانہ طویل فاصلے تک پیدل چلنا شروع کر دیا اور روزانہ ایک گھنٹہ جم میں کسرت کرنی شروع کر دی۔ اس طریقے پر عمل کرکے اس نے محض 6ماہ میں نہ صرف اپنا وزن کم کر لیا بلکہ شاندار مسلز بھی بنا لیے۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ”میں موٹاپے کی وجہ سے اپنے بچوں کے ساتھ بھی نہیں کھیل سکتا تھا۔ اکثر بیمار رہتا ، میری زندگی ہی ویران ہو کر رہ گئی تھی لیکن 6مہینے کی محنت کے بعد میرا جسم کسی کالج کے لڑکے کی طرح ہو گیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ اب ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...