نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں،اپنانام بدل لوں گا:قمرزمان کائرہ

نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں،اپنانام بدل لوں گا:قمرزمان کائرہ
نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں،اپنانام بدل لوں گا:قمرزمان کائرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینررہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیںاپنانام بدل لوں گا، اگرلوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توکون نام بدلے گا ؟پیپلزپارٹی پرمشکل وقت ختم ہونےوالاہے مشکل وقت آنے پرجماعتیں ختم نہیں ہوتیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینررہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے کا رکنوں سے ر ابطے شروع کردیے ہیں، پیپلزپارٹی کوپنجاب میں منظم کریں گے الیکشن میں مخالفین کابھرپورمقابلہ کریں گے،5فروری کوبتائیں گے کہ لاہورپیپلزپارٹی کاگڑھ ہے ا وررہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مال روڈجلسے سے متعلق غلط بیانی کی جارہی ہے۔قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ باب پاکستان کا14سے 15بارافتتاح ہوچکاہے،یہ کون ساباب پاکستان ہے جومکمل ہی نہیں ہورہا؟آج نیب نے تحقیقات شروع کیں تو یادآگیا کہ نیب غلط کام کررہی ہے،حکومت عوام کی بہتری کیلیے قانون سازی کرے ہم مکمل حمایت کرینگے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور