دنیا کی سب سے ٹھنڈی جگہ منفی 60 ڈگری درجہ حرارت میں جاپانی شہری نے برہنہ ہوکر ایسا کام کردیا کہ دیکھ کر ہی آپ کو ٹھنڈ لگنے لگ جائے

دنیا کی سب سے ٹھنڈی جگہ منفی 60 ڈگری درجہ حرارت میں جاپانی شہری نے برہنہ ہوکر ...
دنیا کی سب سے ٹھنڈی جگہ منفی 60 ڈگری درجہ حرارت میں جاپانی شہری نے برہنہ ہوکر ایسا کام کردیا کہ دیکھ کر ہی آپ کو ٹھنڈ لگنے لگ جائے

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے ٹھنڈی جگہ، جہاں درجہ حرارت منفی 60ڈگری تھا، پرایک جاپانی نے برہنہ ہو کر ایسا کام کر ڈالا ہے کہ دیکھ کر ہی آپ ٹھٹھرنے لگیںگے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ جاپانی شہری روس کے علاقے سائبیریا کے قصبے اویامیاکون کی سیاحت کے لیے گیا۔ یہ قصبہ دنیا کی سرد ترین آبادی ہے جہاں درجہ حرارت سب سے کم رہتا ہے اور رواں سال 1933ءکے بعد پہلی بارریکارڈ منفی 67.7ڈگر ی سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ایسے میں کوئی مقامی شخص بھی کم ہی گھر سے باہر نکلتا ہے لیکن یہ جاپانی سیاح ہوٹل سے باہر نکلا اورکپڑے اتار کر خالی ایک نیکر کے ساتھ قریب واقع دریا میں چھلانگ لگا دی اور اس میں پیراکی سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس روز وہاں کا درجہ حرارت منفی 60ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی دریا میں ڈبکیاں لگانے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو ہلچل مچ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین اور دریا کے پانی کے اوپر برف کی موٹی تہہ جمی ہوتی ہے تاہم دریا کے بیچوں بیچ گہرے پانی میں سطح صاف ہوتی ہے۔یہ شخص برف کے اوپر چلتا ہوا جاتا ہے، کنارے پر پہنچ کر کپڑے اور جوتا اتارتا ہے اور پیچھے کھڑے مقامی لوگوں کو سلیوٹ کرکے دریا میں کود جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر جہاں صارفین اس کی دلیری کی داد دے رہے ہیں وہیں بہت سے اسے حماقت بھی قرار دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس