شہر قائد میں پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

شہر قائد میں پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
شہر قائد میں پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزما ن کے 4ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور متعدد مقدمات میں مطلوب 2ملزمان کو دھر لیا جبکہ ان کے دیگر4ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے زیر حراست ملزمان سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں جبکہ ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ تاہم فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں