زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کو دراصل کس شخص نے گرفتار کیا تھا ؟جے آئی ٹی کے کسی ممبر نے نہیں بلکہ ایسا شخص کہ نام جان کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا وحشی درندہ پکڑا گیاہے اور اس میں تمام اداروں نے انتہائی کڑی محنت کی تاہم دوسری جانب ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس کا نام تو سامنے نہیں آسکا لیکن اس تمام کارروائی کا اصل ہیرو اسے کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے صحافی احمد فراز سے سوال کیا کہ ’کیا ملزم کو جے آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا ؟‘اس پر احمد فراز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو بہت خفیہ رکھا گیا تھا ،سپیشل برانچ نے ملزم کی گرفتار میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ،سپیشل برانچ نے جے آئی ٹی کو 22 جنوری کو خط لکھا جس میں جے آئی ٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ایک مشکوک شخص ہے جس کا نام عمران ہے اور اس نے اپنا حلیہ تبدیل کر لیاہے لہذا اس کو گرفتار کر کے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے ۔جس کے بعد سپیشل برانچ کے ’سب انسپکٹر محمد صدیق ‘نے اسے گرفتار کیا ۔