وہ موبائل ایپ جو آپ کو ورزش کرنے کے بدلے پیسے دیتی ہے

وہ موبائل ایپ جو آپ کو ورزش کرنے کے بدلے پیسے دیتی ہے
وہ موبائل ایپ جو آپ کو ورزش کرنے کے بدلے پیسے دیتی ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ورزش کرنا بہت سے لوگوں کو مشکل کام لگتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جب آپ آرام سے بیٹھ کر راحت و سکون سے لطف اندوز ہو سکیں تو کس کا دل چاہے گا کہ خود کو مشکل میں ڈال کر پسینہ بہائے، لیکن اگر ورزش کے بدلے پیسے ملیں تو کیسا ہے؟ جی ہاں، یہ بالکل ممکن ہے۔ بس اس کے لئے آپ کو ایک ایپ اپنے فون میں انسٹال کرنا ہو گی اور پھر آپ ورزش کرتے جائیں اور پیسے بناتے جائیں۔

یہ ایپ ہیلدی ویج (Healthy Wage) ہے جو ساری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس ایپ کو آپ فری ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں لیکن اس کے استعمال سے پہلے آپ کو اپنے وزن کی مصدقہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ یہ ایپ iOSاور اینڈرائیڈ دونوں کے لئے دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی ایپس دستیاب ہیں۔

ڈائٹ ویٹ (Diwt Weight)نامی ایپ بھی ہیلدی ویج کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ یہ ایپ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے لوگوں کو اب تک دو کروڑ ڈالر (تقریباً دو ارب پاکستانی روپے) سے زائد رقم دی جاچکی ہے۔ یہ ایپ بھی فری ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے لیکن اس کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اس کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

چیریٹی مائلز (Charity Miles) ایک اور ایسی ہی ایپ ہے لیکن اس کا بنیادی مقصد دوسروں کی مدد کرنا ہے۔ آپ فلاحی اداروں کو عطیہ بھیجنے کے لئے ورزش کا استعمال کرسکتے ہیں، یعنی اس ایپ میں رجسٹریشن کے بعد آپ اپنے وزن میں کمی یا واک کرتے ہیں تو اس کے حساب سے فلاحی اداروں کو ایپ کی انتظامیہ عطیہ دیتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے فلاحی اداروں کے لئے اب تک 25لاکھ ڈالر (تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم جمع کی جاچکی ہے۔

پیکٹ (Pact) نامی ایپ کے ذریعے آپ خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ ایک ہفتے کے دوران آپ اتنا وزن کم کریں گے یا اتنی واک کریں گے۔ ایپ آپ کے وزن اور واک کے اعدادوشمار محفوظ رکھتی ہے اور اگر آپ ہفتے کا ٹارگٹ پور اکرلیتے ہیں تو اس کے بدلے آپ کو رقم دی جاتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ ہفتے میں اوسطاً 5 ڈالر (تقریباً 500 پاکستانی روپے) کماسکتے ہیں۔ اگر آپ ایک سے زیادہ وعدے کرتے ہیں تو انہیں پورا کرکے زیادہ رقم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت /سائنس اور ٹیکنالوجی