آئی فون کی بیٹری آدمی کے منہ میں پھٹ گئی، منہ میں ڈالی کیوں تھی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

آئی فون کی بیٹری آدمی کے منہ میں پھٹ گئی، منہ میں ڈالی کیوں تھی؟ جان کر آپ کا ...
آئی فون کی بیٹری آدمی کے منہ میں پھٹ گئی، منہ میں ڈالی کیوں تھی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک)الیکٹرانک مصنوعات کی خریداری سے قبل آپ انہیں چیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن احتیاط کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ چیکنگ کرتے کرتے بڑا نقصان کروا بیٹھیں۔ چین میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شاپنگ سٹور میں آئی فون خریدنے والا صارف تصدیق کرنا چاہتا تھا کہ اس کی بیٹری اصلی ہے یا نہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ شخص سیکنڈ ہینڈ آئی فون خرید رہا تھا لہذا اس نے بیٹری کو چیک کرنا ضروری سمجھا لیکن چیکنگ کے لئے طریقہ بہت خطرناک تھا۔ اس نے بیٹری کو منہ میں رکھ کر دانتوں سے زور کے ساتھ دبایا، اور اگلے ہی لمحے بیٹری پھٹ گئی اور اس شخص کا چہرہ آگ کے بڑے مرغولے میں چھپ گیا۔ اس واقعے نے آس پاس موجود خریداروں کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور ہر کوئی اس شخص کی جانب متوجہ ہوگیا۔ یہ واضح نہیں کہ اس شخص کی حالت اب کیسی ہے، اور نا ہی اس نے تاحال یہ بتایا ہے کہ اس کے خیال میں بیٹری اصلی تھی یا نقلی۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس