کروڑوں روپے کمانے کے لئے یہ چینی آدمی 10سال سے ایک پُل کے نیچے جھونپڑی میں رہ رہا ہے، یہاں سارا دن کیا کرتا ہے؟ جواب آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

کروڑوں روپے کمانے کے لئے یہ چینی آدمی 10سال سے ایک پُل کے نیچے جھونپڑی میں رہ ...

بیجنگ(نیوز ڈیسک)لاٹری جیتنے کی خوہش تو ہر کسی کی ہوتی ہے لیکن لاٹری جیتنے کے لئے ریاضیاتی فارمولا ڈھونڈنے کی لگن صرف ایک آدمی میں ہے۔ یہ صاحب چین سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ وانگ شینگ زو ہیں جنہوں نے لاٹری جیتنے کا فارمولا معلوم کرنے کے لئے 10 سال ایک پل کے نیچے گزاردئیے ہیں۔

سٹریٹ ٹائمز کے مطابق یہ شخص 10 سالوں سے اس پل کے نیچے بیٹھا حساب کتاب جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ فارمولا معلوم کرسکے جس کی مدد سے لاٹری جیتی جا سکے۔ چان کنگ شہر کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وانگ نے اپنے تحقیقی کام پر توجہ دینے کے لئے پل کے نیچے جھونپڑی بنا رکھی ہے اور ہمہ وقت وہیں پر موجود رہتا ہے۔ اس کی فیملی شانشی میں رہتی ہے ، جنہیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ گزشتہ دس سال سے کہاں غائب ہے لیکن حال ہی میں جب میڈیا میں اس کے بارے میں خبریں سامنے آئیں تو پہلی بار انہیں معلوم ہوا کہ وہ چان کنگ کے ایک پل کے نیچے بیٹھا لاٹری کا فارمولا معلوم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

وانگ کی 76 سالہ ماں نے اسے گھر واپس آنے کو کہا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ جب تک لاٹری جیتنے کا فارمولا معلوم نہیں کرلیتا پل کے نیچے سے نہیں نکلے گا۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے اپنے تحقیقاتی کام کے دوران ڈھیروں ایلگوردم بنالیئے ہیں جنہیں وہ چار کتابوں کی شکل میں شائع کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب سشوان یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر زوڈی کا کہنا تھا کہ لاٹری کے ہندسے رینڈم نمبر کی ریاضیاتی تکنیک سے حاصل کئے جاتے ہیں لہٰذا کوئی ایسا فارمولا بنانا جو پیشگی ان اعداد کا اندازہ لگاسکے،تقریباً ناممکن بات ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...