’بالی ووڈ میں کون کون کس کس طرح اداکاراﺅں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا ہے، میں یہ بات۔۔۔‘ معروف بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا شرمناک ترین پہلو بے نقاب کردیا، کھل کر بول پڑیں

’بالی ووڈ میں کون کون کس کس طرح اداکاراﺅں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا ...
’بالی ووڈ میں کون کون کس کس طرح اداکاراﺅں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا ہے، میں یہ بات۔۔۔‘ معروف بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا شرمناک ترین پہلو بے نقاب کردیا، کھل کر بول پڑیں

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروے وائن سٹائن کا جنسی سکینڈل سامنے آیا تو دنیا بھر میں تہلکہ برپاہوگیا۔ انجلینا جولی سمیت درجنوں اداکاراﺅں نے شوبز کی دنیا میں جنسی ہراس کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ ہالی ووڈ اداکاراﺅں کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ میں بھی متعدد اداکاراﺅں نے انڈسٹری میں موجود جنسی بھیڑیوں کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اظہار کیا لیکن عمومی گفتگو کے علاوہ کوئی خاص انکشاف سامنے نہ آسکا۔ اب اداکارہ رادھیکا آپتے نے اس خاموشی کی حیران کن وجہ بیان کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے یقین ہے کہ یہ کام ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہوگا کہ سب اکٹھے ہوں۔لوگ اس کے بارے میں بات نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا کیریئر خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ شوبز کی دنیا میں مقام حاصل کرنا بے حد مشکل ہے اور ایسی بات کر کے لوگ اپنا نقصان نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارے ملک میں تو تشدد کے واقعات بھی عام ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کچھ کہیں اور اس کے بعد ہنگامہ شروع ہوجائے۔ جب تک میڈیا اور عوام انکشافات سامنے لانے والوں کو سپورٹ نہیں کرتے کوئی بھی بولنے کا خطرہ مول نہیں لے گا۔ اس انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کا بھی استحصال کیا جارہا ہے۔ حقیقت میں یہ ایک پاور گیم ہے، لیکن آخر کار کسی کو تو آغاز کرنا ہوگا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح