بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف
بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،سائرہ افضل تارڑ ،مریم اورنگزیب اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈ یشن کی جانب سے پاکستان کو پولی کے خاتمے کیلئے فراہم کیے جانے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے بل گیٹس کے ساتھ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ کے دوران کسانوں کو مالی طور پر اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مستحکم اور طاقتور بنانے سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو باور کرایا کہ پاکستان نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انتہائی مثبت اور تعمیری اقدامات اٹھائے ہیں جس کے پاکستان کے عوام کو بہت فائدہ پہنچائیں گے اور خصوصی طور پر غریب عوام اس سے مستفید ہو سکیں گے ۔
اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -