میدان بد ل گیا مگر بھارت کی قسمت نہ بدل سکی

میدان بد ل گیا مگر بھارت کی قسمت نہ بدل سکی
میدان بد ل گیا مگر بھارت کی قسمت نہ بدل سکی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جوہونسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی مشکلات ختم ہونے کو نہیں آرہی ساﺅتھ افریقہ کے خلاف تیسر ے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میں 181رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی  ،جواب میں ساﺅتھ افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر چھ رنز بنالئے ۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین میچز کی سیریز کے آخری میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورآغازسے ہی مشکلات کا شکار رہی ،13کے مجموعے پر ہی دونوں اوپنر بلے بازپویلین لوٹ چکے تھے ،تاہم اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور پجار ا نے 84رنز بنا کرٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کوہلی بھی 54رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹ گئے جبکہ پجارا بھی اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔

بھارت کی اننگ میں چار کھلاڑی ایسے رہے جو اپنا اکاﺅنٹ بھی نہ کھول سکے ۔

ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ربدا نے تین جبکہ مورکل ،پھلیندر،اور پھلکیوا نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔

سائوتھ افریقہ کو  تین میچز کی سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 

مزید : کھیل