ٹیلی نار نے 1لاکھ 30ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیا ، پاکستان میں سرمایہ کاری پر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں : شاہد خاقان عباسی

ٹیلی نار نے 1لاکھ 30ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیا ، پاکستان میں سرمایہ کاری پر ...
ٹیلی نار نے 1لاکھ 30ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیا ، پاکستان میں سرمایہ کاری پر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں : شاہد خاقان عباسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ٹیلی نار کو سراہا اور افرادی قوت کی تربیت و ترقی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹیلی نار کے نئے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان میں کام کرنے کے ماحول کیلئے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔

ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں ٹیلی نار کے آپریشن میں سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ورک فورس کو جدید ترین ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں تربیت کی فراہمی سمیت ٹیلی نار اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دے گا۔

اس ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو عالمی اقتصادی فورم کے صدر پروفیسر کلاس شواب کی دعوت پر فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر ہیں۔

مزید : قومی