چیرمین نیب کا ریجنل ڈائیریکٹرز سے عوامی شکایات پر قانون کے مطابق ایکشن لینے کی ہدایات

چیرمین نیب کا ریجنل ڈائیریکٹرز سے عوامی شکایات پر قانون کے مطابق ایکشن لینے ...
چیرمین نیب کا ریجنل ڈائیریکٹرز سے عوامی شکایات پر قانون کے مطابق ایکشن لینے کی ہدایات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایات کی ہیں جو بھی شکایات عوام کی کھلی کچری میں لائی جاتی ہیں ان پر کارروائی قانون کے مطابق کی جائیں ،اس معاملے میں کسی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ریجنل ڈائیریکٹر ز سے11اکتوبر 2017کے بعد بدعنوانی سے متعلق عوام کی طرف سے ملنے والی تمام شکایات پر اب تک قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو موصول ہونے عوام کی شکایات سے متعلق متعلقہ تمام شکایت کنندگان کو ان کی شکایت کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا یا نہیں؟ اگر واضح احکامات کے باوجود متعلقہ شکایت کنددگان کو قانون کے مطابق آگاہ نہیں کیا تو ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی اس سے بھی آگاہ کیا جائے کیونکہ قانون شکن اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں۔

چیئرمین نیب نے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ جو شکایات ان کے دائرہ اختیار میں آتی ہوں گی ان پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ جو شکایات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ہوں گی ان کو مزید کارروائی کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد بھجوائی جائیں اور تمام شکایات کنندگان کو ان کی شکایات کے موصول ہونے کے متعلق تحریری طور پر نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان کی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد