راوانوار کی ٹیم کے خلاف کارروائی،احسن آباد چوکی انچارج گرفتار :نجی ٹی وی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کی ٹیم کے خلاف اہم کامیابی حاصل کر تے ہوئے احسن آباد کے چوکی انچارج ہدایت شر کو حراست میں لے لیاہے۔
نجی چینل ”جیو نیوز“ کااپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پولیس نے سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کی ٹیم کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے ،پولیس نے احسن آباد چوکی انچارج ہدایت شر کوحراست میں لے لیاگیا جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔چوکی انچارج ہدایت شر کو راوانوار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتاہے۔
خیال رہے کہ پولیس نے ر او انوار کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ پولیس کے جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں۔