’’زینب کو لے کر جار رہا تھا ،راستے میں ایک دکان پر لوگ نظر آئے تو میں نے۔۔۔‘‘ زینب کے قاتل کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ،ایسا انکشاف کہ ہر شخص کی آنکھیں نم ہو جائیں

’’زینب کو لے کر جار رہا تھا ،راستے میں ایک دکان پر لوگ نظر آئے تو میں ...
’’زینب کو لے کر جار رہا تھا ،راستے میں ایک دکان پر لوگ نظر آئے تو میں نے۔۔۔‘‘ زینب کے قاتل کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ،ایسا انکشاف کہ ہر شخص کی آنکھیں نم ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معصوم کلی زینب کو قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکنے والا وحشی درندہ عمران گرفتار ہو چکاہے اور اب اس کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ میں زینب کو والدین سے ملوانے کے کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔

ملزم عمران نے اپنے اعترافی بیان میں کہاہے کہ زینب بار بار پوچھتی رہی کہ ہم کہاں جار ہے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ اندھیرا بہت زیادہ ہے ہم راستہ بھول گئے ہیں ،دو رایک بیکری پر بلب جلتا ہوا نظر آیا اور وہاں لوگ کھڑے ہوئے تھے تومیں نے زینب کو واپسی کا کہہ دیا اور اسے دوسرے راستے سے لے کر گیا ۔

ویڈیو دیکھیں :

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی