مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی جرمن سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار نے اسلام قبول کرلیا

مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی جرمن سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار نے اسلام ...
مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی جرمن سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار نے اسلام قبول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے مرکزی عہدیدارآرتھر واگنرنے اسلام قبول کرلیا ، اپنے اس فیصلے کے بعد انہوں نے پارٹی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مہاجرین اور اسلام مخالف عوامیت پسند سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے مرکزی سیاست دان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اے ایف ڈی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اے ایف ڈی نے اپنی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اہم سیاست دان آرتھر واگنر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے۔

واگنر 2015 میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شامل ہوئے تھے۔پارٹی سے استعفے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کیا اور اپنے اس فیصلے کو ذاتی قرار دیا ہے۔آرتھر واگنرکا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں اور بہت جلد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔