امریکا کا افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کااعلان

امریکا کا افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کااعلان
امریکا کا افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ہندوکش کی اس ریاست میں اپنے ’اے دس وارتھوگ‘ طرز کے طیاروں کا ایک پورا سکواڈرن تعینات کر رہی ہے، یہ خصوصی جنگی طیارے فضا سے زمین پر حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس اقدام کے ساتھ امریکا افغانستان میں اپنی اس عسکری حکمت عملی میں تیزی لانا چاہتا ہے، جس کے تحت گزشتہ برس وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملے ایک سال پہلے کے مقابلے میں3 گنا زیادہ ہو گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں