’’گوادر ایکسپو ‘‘ پی آئی اے نےکراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کر دیا

’’گوادر ایکسپو ‘‘ پی آئی اے نےکراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی ...
’’گوادر ایکسپو ‘‘ پی آئی اے نےکراچی سے گوادر کے لئے روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے 26 جنوری سے ایک ہفتہ کے لئے کراچی سے گوادر کے لئے  روزانہ ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے ،یہ روزانہ اضافی پرواز ، پی آئی اے کی شیڈول پرواز کے علاوہ چلائی جائے گی ،اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ گوادر میں 29 اور 30 جنوری کو ہونے والی ’’گوادر ایکسپو‘‘ کے لئے پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کیا ۔

پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہونے والی میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر  پی آئی اےنے  وفاقی وزیر مملکت برائے جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال کو ’’گوادر ایکسپو‘‘ کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس میں ڈائیریکٹر پورٹ اینڈ شپنگ اسد رفیع، سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائیریکٹر  جنرل ائیر وائس مارشل  عسید الرحمن ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے ضیا قادر قریشی ،چیف کمرشل آفیسر  بلال منیر شیخ ،جنرل میجر شیڈولنگ قمر شمیم ،جنرل مینجر سینٹرل کنٹرول ذوالفقار خان اور ائیر لائن کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

مزید : قومی