ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،اردو لغت کے1ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کردیا: صدر ممنون

ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،اردو لغت کے1ہزار سال کی ...
ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،اردو لغت کے1ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کردیا: صدر ممنون

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اردو لغت کے ایک ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کر دیا جس سے مستقبل میں اردو کے قدردان جدید تقاضوں کے مطابق بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو لغت کے آئن لائن ایڈیشن کاباضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ کئی عشروں کی محنت سے تیار ہونے والی 22 جلدوں پر مشتمل اردو لغت کے آن لائن ایڈیشن کے ذریعے 22 ہزار صفحات اورتقریباً 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل علمی خزانہ اب انٹرنیٹ پردستیاب ہو گا جس کے لئے مخصوص “ایپ” تیار کی گئی ہے۔اس حوالے سے  ایوان صدر میں خصوصیتقریب منعقد ہوئی  ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زبانیں انسان کی شناخت اور رابطے کا ذریعہ ہیں لیکن جن زبانوں کا تاریخی پس منظر، الفاظ، مختلف زمانوں میں ان کے استعمال کی صورتیں اور لسانیاتی تجربات ایک مربوط اور سائنٹیفک لغت کی صورت میں مرتب ہو جائیں، وہ بقائے دوام کے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ بائیس جلدوں پر مشتمل اردولغت نہ صرف زبان کی تاریخ اور اس کی دیگر تمام نزاکتوں کا پوری جامعیت سے احاطہ کرتی ہے بلکہ ہماری ایک ہزار برس کی تہذیبی اور ثقافتی روایت کو بھی سامنے لاتی ہے۔

تقریب سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی اور چیف ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ عقیل عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔

مزید : قومی