جھوٹی خبروں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں: بلاول زرداری

جھوٹی خبروں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں: بلاول زرداری
جھوٹی خبروں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں: بلاول زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں اور ان کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران ""جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست""کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران نمایاں مقام حاصل کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہیں لیکن لوگوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے خود کو صحیح معلومات سے باخبر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان میڈیا کو بدنام کرنے کے لیے مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -