مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے:روس کا انتباہ

مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے:روس کا انتباہ
مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے:روس کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(صباح نیوز)روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر کاکہناتھا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے،روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر 2 مقامی اداروں نے کہا تھا کہ امریکی کمپنی نے 200 سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں جو گزشتہ برس 28نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں