سابق چیئرمین پی آئی اے اور معروف صنعت کار اعظم سہگل انتقال کرگئے

سابق چیئرمین پی آئی اے اور معروف صنعت کار اعظم سہگل انتقال کرگئے
سابق چیئرمین پی آئی اے اور معروف صنعت کار اعظم سہگل انتقال کرگئے

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی آئی اے اور ڈان گروپ کی چیئرپرسن امبر سہگل کے خاوند معروف صنعت کار اعظم سہگل امریکہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے اور ڈان گروپ کی چیئرپرسن امبر ہارون سہگل کے خاوند اعظم سہگل خالق جا ملے ہیں ۔ اعظم سہگل سانس کی تکلیف کی وجہ سے امریکہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ معروف صنعت کار 17نومبر1951کو پیدا ہوئے ، اعظم سہگل آکسفورڈ کے گریجویٹ اور پاکستان کے معروف صنعت کار تھے۔انہوں نے کوہ نور انڈسٹریز، سریٹو اسپننگ ملز، پاک الیکٹرون لمیٹڈ اور اعظم ٹیکسٹائل ملز جیسی معروف کمپنیوں کے ایگزیکٹیو اور ڈائریکٹر کے اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

اعظم سہگل 2013 سے 2016 کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائر (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر شامل رہے اور 2016 کے دوران قومی ائرلائن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...