سیالکوٹ میں پیٹرولنگ آفیسرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اہلکارشدید زخمی

سیالکوٹ میں پیٹرولنگ آفیسرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اہلکارشدید زخمی
سیالکوٹ میں پیٹرولنگ آفیسرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اہلکارشدید زخمی

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں پیٹرولنگ آفیسر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ روڈ میانی کے قریب گشت پر مامورپیٹرولنگ آفیسرپراچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ گولیوں کی زد میں آکر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جنہوں نے زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امدا کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ