ٹی سی ایس کاترنول میں ZTE کے لئے ویئر ہاؤس کا افتتاح
کراچی (پ ر) اسلام آبادکے قریب ترنول میں ٹی سی ایس نے ZTE کارپوریشن کے لئے ایک ٹی سی ایس ویئر ہاؤس کا افتتاح کیا۔ٹی سی ایس کی میز بانی میں اس افتتاحی تقریب میں چین سے ZTE کے آئے ہوئے ایک وفد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ZTE کے عملے کے مقامی ارکان بھی موجود تھے۔ ZTE کا مقصد پاکستان میں اپنی تمام لاجسٹک ضروریات یعنی ویئر ہاؤسنگ اور ملک بھر میں گھومنے سمیت ٹرانسپورٹیشن کے لئے ٹی سی ایس کو نامزد کرنا ہے ۔توقع کی جاسکتی ہے کہ ٹی سی ایس اورZTE کارپوریشن کے درمیان پیدا واری شراکت کا آغاز ہوگا ۔ZTE پاکستان کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ، چن تاؤ نے ٹی سی ایس کے کردار کی تعریف کی اور کہا :’’ ہم آپ کے واقعی شکر گزار ہیں اور اسلام آباد ویئر ہاؤس کے افتتاح اور اس کی تیاری کے لئے آپ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ ویئر ہاؤس اسٹاکنگ، حفظانِ صحت، صفائی اور عملے کی یونیفارم سمیت بہترین ہے، ہمیں امید ہے کہ ٹی سی ایس صرف اس معیار کوہی برقرار نہیں رکھے گا بلکہ تمام پہلوؤں کو بہتر بنایا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی دنیا بھر میں جدید ٹیلی مواصلات کے حل فراہم کرنے کی قائد ہے، اور گزشتہ 20 برسوں کے دوران پاکستان میں ان کی کمپنی نے اپنا بہترین مثبت اثر چھوڑا ہے۔ چن تاؤ نے اپنی کمپنی کی بہترین تاریخ اور پاکستان میں اپنے روشن مستقبل کا ذکر کیا۔