سرفراز احمد کے نسلی تعصب پر مبنی جملوں پر پی سی بی بھی میدان میں آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکی جانب سے نسلی تعصب سے متعلق جملوں پر پی سی بی بھی میدان میں آگیا ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ کسی بھی طرح کپتان سرفراز احمد کی حرکت کی حمایت کرتا ہے اور نہ اس قسم کے واقعات کی سرپرستی کرے گا کیوں کہ نسلی تعصب کے بارے میں بورڈ کی عدم برداشت کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے نسل پرستی کے کسی بھی نظریے کا کبھی ساتھ نہیں دیا ہے۔ یہ واقعہ کھلاڑیوں کی اخلاقیات کے حوالے سے تربیت کی اہمیت اجاگر کرتا ہے اور مسقتبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تربیتی پروگرام میں اضافے کی ضرورت ہے۔