ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟
حمل
24جنوری جمعرات۔ شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔
ثور
24جنوری جمعرات۔ جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
جوزا
24جنوری جمعرات۔کوئی ایسا حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے آپ کو ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رومانوی اور قانونی امور خاص اہمیت کے حامل ہونگے۔
سرطان
24جنوری جمعرات۔ بعض معاملات میں آپ کی منصوبہ بندی آپ کی کامیابی میں معاون ثابت ہوگی۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں طالب علم اپنی تعلیمی کمی کو دور کر سکیں گے۔
اسد
24جنوری جمعرات۔ لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔
سنبلہ
24جنوری جمعرات۔ فیشن اور شوبز پر توجہ مرکوز رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
میزان
24جنوری جمعرات۔ دور دراز سے کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن دوبارہ سے مستحکم ہو جائے گی دوست و احباب سے مل کر آپ نے سرے سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
عقرب
24جنوری جمعرات۔ مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔
قوس
24جنوری جمعرات۔ وقت کی قدرکرنا سیکھیں کیوں کہ اگر آپ وقت کی پابندی نہ کریں گے تو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ آپ کی دلچسپی کاروبار کو وسعت دینے کی طرف بڑھے گی۔
جدی
24جنوری جمعرات۔ مشترکہ نوعیت کے کاروبار میںآپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دوست احباب سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں ۔
دلو
24جنوری جمعرات۔دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔
حوت
24جنوری جمعرات۔عوامی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مشکل کاروباری و ملازمتی امور پر کام کرنے سے پہلے پروگرام بنا کر مناسب لوگوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔