جس دن سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آیا بہت سے چہروں سے نقاب اتریں گے :عظمیٰ بخاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ جس دن سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آیا تو بہت سے لوگوں سے کے چہروں سے نقاب اتریں گے ، اس وقت پنجا ب حکومت کی ایک ہی کوشش ہے کہ کسی طرح ذیشان کو دہشت گرد ثابت کردیں ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا فارمولاتھا کہ پولیس والے بیچارے ہوتے ہیں ، ان کوحکم اوپر سے آتا ہے ،ہمارے لئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی لاشیں تیار کی گئی تھیں، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں لوگوں کوسرو ں پر گولیاں لگی تھیں جواوپر سے آئی تھیں ، سامنے سے آنے والی گولیاں سینے میں لگتی ہیں، یہ ایک سیاسی سازش تھی ۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ آیا تو بہت سے لوگوں سے کے چہروں سے نقاب اتریں گے ، اس وقت پنجا ب حکومت کی ایک ہی کوشش ہے کہ کسی طرح ذیشان کو دہشت گرد ثابت کردیں ، ہم جے آئی ٹی کی نہیں مانتے کیونکہ ا س میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جن کے ادارے سانحہ ساہیوال کے آپریشن میں شامل ہیں۔