عمران عرف مانی موٹرسائیکل اور افضل مویشی چور گینگ گرفتار

عمران عرف مانی موٹرسائیکل اور افضل مویشی چور گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ(نامہ نگار)تھانہ چوہنگ پولیس نے خطرناک عمران عرف مانی بدنام زمانہ موٹرسائیکل چور گینگ اور افضل مویشی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ میں ایس پی صدر ڈویثر ن سید علی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ تھانہ چوہنگ پولیس نے عمران عرف مانی بدنام زمانہ موٹرسائیکل چور گینگ اور افضل مویشی چور گینگ کو گرفتار کیاجن میں عقیل ،حیدر،حفیظ اللہ،عمران پٹھان منظوروغیرہ شامل ہیں۔ گینگ سے 20 عدد موٹرسائکلیں،نقدی 43 ہزار۔ 8بھینسیں اور اسلحہ برآمد کی گئی ہے ملزمان نے درجنوں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

۔۔اس گینگ کیخلاف لاہور کے متعدد تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہونے کا ریکاڈ بھی ملا ہے۔

مزید :

علاقائی -